ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بچے کی حجامت میں تاخیر پرماں نے حجاموں پر پستول تان لیا،خاتون اور سیلون ملازمین کے درمیان تکرار پر پولیس طلب

بچے کی حجامت میں تاخیر پرماں نے حجاموں پر پستول تان لیا،خاتون اور سیلون ملازمین کے درمیان تکرار پر پولیس طلب

Tue, 02 May 2017 11:05:01    S.O. News Service

نیویارک،یکم مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکا میں اپنے سات سالہ بیٹے کی حجامت میں تاخیر پر برہم ماں نے حجاموں کو سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے ان پر پستول تان لیا۔یہ حیران کن واقعہ برطانوی اخبار ’ڈیلی میل‘ نے بھی رپورٹ کیا ہے۔ ڈیلی میل کی ویب سائیٹ پر پوسٹ سی سی ٹی کیمرے سے لی گئی تصاویر بھی دکھائی گئی ہیں جن میں ایک خاتون کو سیلون میں کام کرنے والے ملازمین پر پستول تانے دیکھا جاسکتا ہے۔یہ واقعہ امریکی ریاست اوھایو کے کیلیفلینڈ میں پیش آیا۔ ماں کا کہنا ہے کہ وہ دیر تک ایک سیلون میں بیٹے کے بال کٹوانے کا انتظار کرتی رہی جہاں چھ ڈالر میں سات سالہ بچے کی حجامت بنوائی جانا تھی۔واقعے کے جاری کردہ فوٹیج سے پتا چلتا ہے کہ خاتون بیٹے کی حجامت میں تاخیر پر سخت برہم ہوئی اور اس نے اپنے پرس پستول نکال کر ملازمین پر تان لیا۔ ڈیلی میل کے مطابق جب خاتون نے بیٹے کی حجامت میں تاخیر پرغم وغصے کا اظہار کیا تو ایک ملازم نے انہیں پرسکون رکھنے کی کوشش کی تو وہ اور بھی برہم ہوگئیں اور اس پر پستول تان لیا۔پولیس اور سیلون کے ملازمین میں تکرار پر پولیس طلب کی گئی۔ پولیس نے بھی خاتون سے پستول واپس رکھوانے کے لیے ہرممکن کوشش کی۔سیلون کی ایک خاتون ملازمہ نے مارلین میڈینا نے بتایا کہ پستول نکالے جانے پر سب لوگ خوف زدہ ہوگئے۔ ہمیں خطرہ تھا کہ غصے میں برہم خاتون گولی ہی نہ چلا دے۔ تاہم پولیس کی مداخلت پر خاتون نے پستول واپس رکھ لیا۔


Share: